ابنا: یمن میں گذشتہ برس سے عوامی تحریک جاری ہے لیکن امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب نے اس تحریک کو ناکام بنانے کے لئے خلیج فارس تعاون تنظیم کا منصوبہ لاگو کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت علی عبداللہ صالح نے صدارت کے عھدے سے استعفی دیدیا ہے تاہم سیاسی حلقوں کا کہنا ہےکہ علی عبداللہ صالح ہی حکومت چلار ہے ہیں۔ ادھر الحوثی تحریک نے خبردار کیا ہےکہ امریکہ یمن میں القاعدہ دہشتگرد گروہ کے بہانے مداخلت کررہا ہے۔ الحوثی تحریک نے کہا کہ یمن میں امریکہ اور القاعدہ کے اھداف ایک ہی ہیں اور امریکہ القاعدہ دہشتگرد تنظیم کےبہانے ملک میں مداخلت کررہا ہے ۔ یمن پر علی عبداللہ صالح نے بتیس برسوں تک حکومت کی تھی انہیں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316711
یمن کے دارالحکومت صنعا میں آج فوج کے پریڈ کے دوران خود کش حملے میں ترانوے فوجی ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ ایک خود کش حملہ تھا جو ایک پریڈ میں شامل ایک فوجی ہی نے کیا تھا۔